31 دسمبر ، 2012
نوشہرہ…ملک کے دیگر شہروں کی طرح نوشہرہ میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام میں پریشانی پائی جارہی ہے۔ جبکہ کاروباری حضرات بھی لوڈ شیڈنگ کا رونا رورہے ہیں۔ضلع نوشہرہ کے شہری علاقوں میں دس سے چودہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جس سے عوام اور کاروباری حضرات شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ ایک طرف بجلی کے بل تو دوسری طرف جنریٹر کے اخراجات نے ان کی کمر توڑدی ہے۔اور کاروبار میں نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عوام اور تاجر برادری نے حکومت سے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی کرنے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔