31 دسمبر ، 2012
سکھر…سندھ میں خسرہ کی وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ دن بدن متعدد بچے اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں۔ محکمہ صحت نے خسرہ سے اب تک 100 بچوں کے انتقال کی تصدیق کردی ہے خسرہ کی بیماری سے سب سے زیادہ ضلع خیرپور، لاڑکانہ، قمبر، کشمور، جیکب آباد ، گھوٹکی اور سکھر کی تحصیل صالح پٹ متاثر ہوئے ہیں جہاں متعدد بچے اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ان اضلاع میں 395 کیمپ قائم ہیں اور 668 موبائل ٹیمیں ویکسی نیشن کا کام کررہی ہیں۔وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں 100 بچے خسرہ سے انتقال کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ تعلقہ ہیلتھ آفیسر صالح پٹ ڈاکٹر شاہد اللہ، ڈاکٹر ادریس اور ای ڈی او شکار پور ڈاکٹر قاضی خورشید سمیت محکمہ صحت کے پانچ افسران کو سندھ میں خسرہ سے بچاوٴ کے لئے اقدامات نہ کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔