31 دسمبر ، 2012
اسلام آباد… جڑواں شہروں میں 5 ویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند،ٹیکسی ڈرئیوراوں نے کرائیوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آبادمیں 5 ویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہے۔سی این جی کی بندش کے باعث پٹرول کے حصول کے لیے لائنیں لگ گئیں۔سوئی ناردرن حکام کے مطابق سی این جی کی بندش کی وجہ گھریلو صارفین کو گیس کا بہتر پریشر دینا ہے۔سی این جی کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی واقع ہوئی ہے،ٹیکسی کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔