پاکستان
31 دسمبر ، 2012

کراچی : شہرکی اہم سڑکوں پرٹریفک کی آمد ورفت بند کرنیکا اعلان

کراچی : شہرکی اہم سڑکوں پرٹریفک کی آمد ورفت بند کرنیکا اعلان

کراچی …نئے سال کے موقع پر کراچی انتظامیہ نے شہریوں کو ایک اور تحفہ دیتے ہوئے شہرکی اہم سڑکوں پرٹریفک کی آمد ورفت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آج شام سے شارع فیصل ، عبداللہ ہارون روڈ،ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ،مائی کلاچی روڈ اور ایم ٹی خان روڈ کوپارکنگ کیلئے بندکر دیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی سے اختر کالونی، سی ویو جانے والے راستے ٹریفک کیلئے بندہوں گے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کورنگی سے شارع فیصل، ریجنٹ چوک، کلب چوک کا راستہ اختیار کیا جائے جبکہ تین تلوار سے عبداللہ شاہ غازی کا راستہ اختیار کیا جائے۔


مزید خبریں :