31 دسمبر ، 2012
نئی دہلی…زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلیے لڑکیوں کے اسکرٹ پہننے پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی بنواری لال سنگھل Banwari Lal Singhal نے ریاستی وزیر اعلی کو خط لکھ کراسکول میں لڑکیوں کے اسکرٹ کی بجائے ٹراوٴزر کا پہننے کامطالبہ کیا۔بس یہی بات سن کر شہر Alwar کے عوام آپے سے باہر ہوگئے اور بنواری لال کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کرنے سڑکوں پر آگئے ، مظاہرین کا کہناہے کہ لباس میں تبدیلی سے ایسے واقعات نہیں روکے جاسکتے ،اس کیلیے لوگوں کی ذہنیت تبدیل کرنا ہوگیْ۔صرف یہی نہیں ، اس بیان کے بعد سیاسی اور سماجی رہنماوٴں نے بنواری لال کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ایسے بیانات کسی رکن اسمبلی کو زیب نہیں دیتے۔