31 دسمبر ، 2012
لاہور… پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے ریلوے دفاتر میں کرنیوالے تمام عارضی ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ، سینکڑوں ملازمین بیروزگار ہونے کا خطرہ پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق دفاتر میں کام کرنیوالے عارضی ملازمین کو فارغ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جنرل منیجر ریلوے جنید قریشی نے کہا ہے کہ مالی بحران کے باعث ریلوے دفاتر کے اضافی ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ دوسری طرف عارضی ملازمین نے ریلوے حخام سے استدعا کی ہے کہ وہ پچھلے کئی برس سے کام کر رہے ہیں انہیں بیروزگار نہ کیا جائے۔