پاکستان
31 دسمبر ، 2012

طالبان سے مذاکرات کئے جائیں اسفندیار ولی خان

 طالبان سے مذاکرات کئے جائیں اسفندیار ولی خان

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کئے جائیں اور پھر بھی دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو دوسرا راستہ اختیار کیا جائے پشاور میں بشیر احمد بلور کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیارولی خان نے کہا کہ دہشتگردی کی جڑ فاٹا میں ہے جو وفاقی حکومت کے زیرانتظام ہے۔ اس لیے وفاقی حکومت کو ہی طالبان سے مذاکرات کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات میں کوئی کردارتب ہی ادا کرسکتے ہیں جب ہم کواس کا اختیار دیا جائے۔اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف مزاحمت سیاسی جماعت کرسکتی ہے اس کو ختم کرنا ریاست کا کام ہے۔ان کاکہنا تھا کہ طالبان سے ہتھیار پھینکنے کا نہیں بلکہ تشدد کا راستہ ترک کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔اسفندیار ولی نے کہا کہ تبدیلی صرف بیلٹ کے ذریعے آسکتی ہے جو کسی اور طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں انکا ایجنڈا کوئی اور ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کبھی بھی الیکشن کے التواء کی حمایت نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :