پاکستان
31 دسمبر ، 2012

شمالی وزیرستان سے گولیوں سے چھلنی 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں

 شمالی وزیرستان سے گولیوں سے چھلنی 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں

میران شاہ … شمالی وزیرستان سے گولیاں مار کر ہلاک کئے گئے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ذرائع کے مطابق لاشیں شمالی وزیرستان میں میران شاہ بنوں روڈ پر پیرکلی کے علاقے سے ملی ہیں۔ مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مرنیوالوں میں 7 افراد کی لاشیں ناقابل شناخت جبکہ دو کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام 9 افراد کا تعلق جنوبی وزیرستان کے محسود قبیلے سے ہے۔

مزید خبریں :