31 دسمبر ، 2012
کراچی…کینٹ اسٹیشن کے قریب بس میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہو گئی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ بس کے چلتے ہی انتہائی شدید نوعیت دھماکا ہوگیا اور بس ملبے کا ڈھیر بن گئی۔دھماکے کے بعدافراتفری اوربھگدڑمچ گئی۔فوٹیج سے یہ بھی واضح ہو رہا ہے کہ دھماکا بس کے اندر ہوا۔یاد رہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر29دسمبر کو سہ پہر ڈھائی بجے مسافر بس میں ہونے والے دھماکے میں5افراد زخمی اور50زخمی ہو گئے تھے۔