31 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…پاکستان نے افغانستان کے سابق وزیر انصاف سمیت مزید 4 طالبان قیدی رہا کردیئے ہیں۔ایک پاکستانی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ رہا کئے جانے والے افغان طالبان میں سابق وزیر انصاف ملانورالدین ترابی اور صوبہ ہلمند کے سابق گورنر عبدالباری شامل ہیں۔ طالبان قیدیوں کو افغان امن عمل آگے بڑھانے کے لیے رہا کیا گیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مہینے بھی 9 طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا تاہم طالبان کے نائب سربراہ ملاعبدالغنی برادر اب تک قید ہیں۔