Time 01 جولائی ، 2023
صحت و سائنس

ڈراؤنے خواب کیوں آتے ہیں؟ ان سے چھٹکارا حاصل کرنےکے طریقے

کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ آخر ڈراؤنے خواب آتے ہی کیوں ہیں؟__فوٹو: فائل
کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ آخر ڈراؤنے خواب آتے ہی کیوں ہیں؟__فوٹو: فائل

ڈراؤنے خواب بچوں سے لے کر ہر عمر کے فرد کو آسکتے ہیں جن میں کبھی خود کو گہری کھائی میں گرتے دیکھا جاتا ہے تو کبھی سمندر میں ڈوبتا دیکھا جاتا ہے، کبھی جسم سے خون رستا ہوا نظر آتا ہے تو کبھی کسی پیارے کی موت دکھائی دیتی ہے، اسی قسم کے کئی مناظر رات کے کسی پہر آپ کو نظر آتے ہیں اور نتیجتاً  آپ کی نیند  اور آپ کی ذہنی حالت  متاثر ہوتی ہے۔

ڈراؤنے خواب عام خوابوں سے کافی مختلف ہوتے ہیں، عام خواب حقیقت اور روزمرہ کی زندگی پر مبنی ہوتے ہیں جب کہ ڈراؤنے خواب بس ایک لاشعوری سی کیفیت ہوتی ہے۔

لیکن کیا کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ آخر ڈراؤنے خواب آتے ہی کیوں ہیں؟

*ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب ریپڈ آئی موومنٹ کے دوران آتے ہیں۔

ریپڈ آئی موومنٹ کیا ہے؟

جس لمحے آپ کو ڈراؤنے خواب دکھائی دیں وہ ریپڈ آئی موومنٹ کہلاتا ہے، اس میں آپ کا بلڈ پریشر بڑھتا ہے، دل کی دھڑکنیں تیز جب کہ سانس لینے کی رفتار بھی قدرے بڑھ جاتی ہے۔

جسم کا نچلا حصہ بازو ٹانگیں اور کمر حرکت کرنے کے قابل نہیں رہتیں__فوٹو: فائل
جسم کا نچلا حصہ بازو ٹانگیں اور کمر حرکت کرنے کے قابل نہیں رہتیں__فوٹو: فائل

اس کیفیت میں آپ کی بند آنکھیں تیزی سے حرکت میں ہوتی ہیں، جب کہ جسم کا نچلا حصہ بازو ٹانگیں اور کمر حرکت کرنے کے قابل نہیں رہتی۔

یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کئی بار اس حالت یعنی ریپڈ آئی موومنٹ کے دوران آپ 'سلیپ پیرالائز' کی کیفیت کا سامنا کرتے ہیں۔

ڈراؤنے خواب آنے کی کیا وجوہات ہیں؟

ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب آنے کی وجوہات اس پر مبنی ہیں کہ آپ اپنی زندگی کس طرح گزار رہے ہیں۔

جب آپ کا دماغ مسلسل سوچوں میں گم ہو اور منفی خیالات سے بھرا ہو تو ڈراؤنے خواب آتے ہیں،  پریشانی کے عالم میں بھی اس قسم کے خواب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسٹریس ہارمونز کورٹیسول اور اینڈرینالائن میں اضافے کے سبب آپ کو ڈراؤنے خواب پریشان کرسکتے ہیں، اعصابی دباؤ کے سبب ان ہارمونزمیں اضافہ ہوتا ہے۔

آئیے کچھ اور وجوہات جانتے ہیں:

1) نیند کے معمول کا مسلسل تبدیل ہونا

انسانی جسم  روٹین کا عادی ہوجاتا ہے اور خاص طور پر دماغ ، اگر نیند کا وقت بار بار تبدیل کیا جائے یا کسی ایسے وقت سوجایا جائے جس کی عادت نہیں، تب یہ خواب آسکتے ہیں۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شام کے آخری پہر یا رات سے قبل سونے والے افراد ان خوابوں کا زیادہ تجربہ کرتے ہیں۔

2) کوئی سنجیدہ نوعیت کا صدمہ

بہت سے افراد صدموں سے گزر رہے ہوتے ہیں، کبھی کوئی پیارا ہمیشہ کے لیے بچھڑ جاتا ہے تو کبھی انسانی خود سے ہار جاتا ہے یا تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر، ایسے میں مایوسی کی حالت میں  بھی ڈراؤنے خواب آنے کے قوی امکانات ہیں، صدمہ انسانی دماغ کو متاثر کرتا ہے۔

3) نشہ آور چیزیں لینا 

نشہ آور ادویات یا دیگر نشے کی چیزوں سے بھی خوفناک خواب دکھائی دیتے ہیں کیونکہ نشہ آور اشیا سے ذہنی صحت خراب ہوتی ہے۔

4) کھانے کے فوراً بعد سونا

ماہرین کے مطابق زیادہ کھانےاور  پھر اس کے بعد فوراً سوجانے سے بھی ڈراؤنے خواب آسکتے ہیں۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

5) کسی بہت شور والی جگہ سونا

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کو اپنے سونے کے لیے ہمیشہ آرام دہ بستر اور ارد گرد کے پرسکون ماحول کا انتخاب کرنا چاہیے۔

بصورتِ دیگر خوفناک اور برے خواب آسکتے ہیں۔

ڈراؤنے خواب سے کیسے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب سے بچنے کا طریقہ ہے کہ اپنی پریشانیوں اور تفکرات کا علاج کیا جائے۔

فوٹو: پکساپے
فوٹو: پکساپے

کوشش کریں بستر پر جانے سے قبل آپ کا ذہن پرسکون ہو، اور بہت سی ادویات لینے سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ کھانے کے فوراًً بعد سونے کی عادت ہے تو اسے فوری ترک کریں اور کوشش کریں رات کے کھانے کے بعد آدھا گھنٹہ لازمی چہل قدمی کریں اور پھر کھانے سے دو سے ڈھائی گھنٹے بعد سوئیں۔

مزید خبریں :