Time 24 جون ، 2023
پاکستان

تربت میں خاتون کا خودکش حملہ، پولیس اہلکار شہید

خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، تربت میں خودکش حملہ کرنے والی ایک خاتون تھی: ڈی سی کیچ۔ فوٹو سوشل میڈیا
 خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، تربت میں خودکش حملہ کرنے والی ایک خاتون تھی: ڈی سی کیچ۔ فوٹو سوشل میڈیا

بلوچستان کے ضلع تربت میں خاتون خودکش حملہ آور کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیچ بشیر بڑیچ کے مطابق کمشنر روڈ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، تربت میں خودکش حملہ کرنے والی ایک خاتون تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہوئی اور سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بہت جلد ملزمان کو تلاش کر لیں گے۔

مزید خبریں :