Time 25 جون ، 2023
پاکستان

’مرضی کی قیمت پر بک گئے تو ٹھیک ورنہ جانور واپس لے جائیں گے‘

منڈی انتظامیہ کی جانب سے اس سال ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ ماضی میں 1500 لیے جاتے تھے تاہم اب 4 ہزار وصول کئے جا رہے ہیں: بیوپاری — فوٹو: فائل
منڈی انتظامیہ کی جانب سے اس سال ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ ماضی میں 1500 لیے جاتے تھے تاہم اب 4 ہزار وصول کئے جا رہے ہیں: بیوپاری — فوٹو: فائل

عید الاضحیٰ میں بس چند روز  رہہ گئے تاہم کراچی میں سجی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں بیوپاری قیمتیں کم کرنے کیلئے بلکل تیار نہیں ہیں۔

مویشیوں کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانور مرضی کی قیمت میں بک گئے تو ٹھیک ورنہ واپس لے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ منڈی انتظامیہ کی جانب سے اس سال ٹیکس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ ماضی میں 1500 لیے جاتے تھے تاہم اب 4 ہزار وصول کئے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب خریداروں اور شہریوں کا ماننا ہے کہ اس بار مویشیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں :