Time 25 جون ، 2023
پاکستان

آج سے ملک بھر میں پری مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی

شدید بارشوں سےشہری علاقوں میں اربن فلڈنگ ،پہاڑی علاقوں میں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے: شیری رحمان__فوٹو: فائل
شدید بارشوں سےشہری علاقوں میں اربن فلڈنگ ،پہاڑی علاقوں میں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے: شیری رحمان__فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے ملک میں آج سے پری مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گلگت بلتستان، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، سکھر، جیکب آباد، بارکھان،سبی اور ژوب میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ  آزاد کشمیر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر اسلام آباد،راولپنڈی ، جہلم،آزاد کشمیر،کوہلو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ شدید بارشوں سےشہری علاقوں میں اربن فلڈنگ ،پہاڑی علاقوں میں سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔

تاہم تمام متعلقہ ،مقامی اداروں کوالرٹ رہنے،سیاحوں کومحتاط رہنےکی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :