انٹرٹینمنٹ
01 جنوری ، 2013

ودیا بالن کی 35ویں سالگرہ

 ودیا بالن کی 35ویں سالگرہ

ممبئی …این جی ٹی …بالی ووڈ کی صف ا ول کی اداکارہ ودیا بالن آج اپنی35ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔یکم جنوری1978کو بھارتی ریاست کیرالہ کے قصبےOttapalamمیں پیدا ہونے والی ودیا بالن نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ٹی وی اشتہارات اور میوزک وڈیوز سے کیا۔ فلمی دنیا میں ودیا کی آمد بنگالی فلمBhalo Thekoسے ہوئی جبکہ بالی ووڈ میں انہوں نے اپنا ڈیبیو2005میں فلم پری نیتا کے ذریعے کیا۔اسکے بعد ودیا بالن نےHeyy Baby،سلامِ عشق،گرو،بھول بھلیاں،اِکلویا،لگے رہو منا بھائی،Paa،عشقیہ،No One Killed Jessicaجیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈزسمیٹنے میں کامیاب رہیں۔گذشتہ سال ودیا بالن کی فلم"دی ڈرٹی پکچرز"سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے جس میںSilk Smithaکا کردار نبھاتی ودیا کی بے مثال اداکاری کو بے حد پذیرائی ملی اور انہوں نے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ رواں سال ودیا کی ایک فلم "کہانی"سینما گھروں کی زینت بنی جس نے ناصرف کامیابی کے جھنڈے گاڑے بلکہ پے درپے دو کامیاب فلموں نے انہیں بالی ووڈ کی صف اول کی ہیروئن بنادیا۔ حال ہی میں دسمبر کی14تاریخ کو ودیا بالن نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کیا اور اپنے بوائے فرینڈ کیساتھ ازدواجی بندھن میں منسلک ہوگئیں۔ودیا کی آنے والی فلموں میں عمران ہاشمی کے ساتھ گھن چکر اور فرحان اختر کے ساتھ شادی کے سائیڈ ایفکٹس شامل ہیں جو 2013میں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔

مزید خبریں :