Time 06 جولائی ، 2023
کھیل

پی سی بی میں ہونیوالی تبدیلیوں سے مجھے یا ٹیم کو کوئی پریشانی نہیں ہوتی: بابر

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد ان کی پہلی چوائس ہیں لیکن پہلے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا: کپتان__فوٹو: فائل
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد ان کی پہلی چوائس ہیں لیکن پہلے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا: کپتان__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہونے والی تبدیلیوں سے انہیں یا ٹیم کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ ان کا فوکس کرکٹ پر ہوتا ہے۔

بابر اعظم نے کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں، صرف انڈیا سے کھیلنے نہیں جارہے، نو ٹیموں کو شکست دیں گے تو فائنل کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی میچز ہوں گے وہیں جاکر کھیلیں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد سے متعلق بابر کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد ان کی پہلی چوائس ہیں لیکن پہلے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ نائب کپتان کا پلئینگ الیون میں ہونا ضروری نہیں ہے، پلئینگ الیون میں کنڈیشن کو دیکھتے ہیں، اسی طرح ٹیم کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

پی سی بی میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق کپتان نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی،  بار بار تبدیلی سے میں اور میری ٹیم پریشان نہیں ہوتی، ہماری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہوتی ہے، کیا تبدیلیاں ہورہی ہیں اس پر زیادہ فوکس نہیں کرتے۔

بابر نے کہا کہ ابھی وہ خود بھی ذکا اشرف سے نہیں ملے، انہیں جو چاہیے ہوتا ہے وہ اپنا پیغام پی سی بی کو پہنچا دیتے ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ کے دوران فٹنس ٹیسٹ ہوا، اس مقابلے کو بہت انجوائے کیا جس میں رضوان فاتح قرار پائے۔

مزید خبریں :