Time 08 جولائی ، 2023
پاکستان

شہری نے حاضر دماغی سےکرنٹ سے بے ہوش ہونیوالے بچےکی جان بچالی

رحیم یار خان میں ایک شہری نے حاضر دماغی سے کرنٹ لگ کر  بے ہوش ہونے والے بچےکی جان بچالی۔

بارش کے بعد بجلی کے پول سےکرنٹ لگنےکے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا تھا اور قریب موجود لوگوں کو فوری طور پر سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کیا جائے۔

 اس موقع پر قریب موجود ایک دکاندار نے ہمت دکھائی اور بچےکو خشک کپڑےکے ذریعے پانی سے نکالا اور اسے ہنگامی طبی امداد ’سی پی آر‘ یعنی کارڈیوپلمونری ریسسیٹیشن فراہم کی جس کے ذریعے بچے کی جان بچ گئی۔

بچے کی جان بچانے پر والدین اور اہل علاقہ نے دکاندار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید خبریں :