صحت و سائنس
02 جنوری ، 2013

کراچی: انسداد خسرہ مہم 2 روز کیلئے ملتوی کردی گئی

کراچی: انسداد خسرہ مہم 2 روز کیلئے ملتوی کردی گئی

کراچی … کراچی میں چہلم حضرت امام حسین کے باعث 10 روزہ انسداد خسرہ مہم 2 روز کیلئے ملتوی کردی گئی، مہم اب 5 جنوری سے شروع ہوگی۔ ای ڈی او ہیلتھ امداد اللہ صدیقی کے مطابق چہلم حضرت امام حسین کے باعث کراچی میں خسرے سے بچاوٴ مہم اب 3 جنوری کے بجائے 5 جنوری کو شروع ہوگی۔ ابتدائی طور پر لانڈھی، کورنگی، گڈاپ، ملیر، بن قاسم، لیاری اور نیوکراچی ٹاوٴن سے مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ مہم میں ایک سے 10 سال کی عمرکے بچوں کو خسرہ سے بچاوٴ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ای ڈی او ہیلتھ کا مزید کہنا تھاکہ رواں سال کراچی میں خسرے سے 550بچے متاثر ہوئے جن میں 15 انتقال کرگئے۔ خسرے سے بچاوٴ کی مہم 15 جنوری تک جاری رہے گی ۔

مزید خبریں :