10 جولائی ، 2023
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی رخصتی کی تقریب گزشتہ جمعہ کی شب اور ولیمہ اتوار کی رات منعقد کیا گیا تھا ۔
اقصی آفریدی کی شادی اور ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، ان تصاویر میں اقصیٰ کو بارات کیلئے خوبصورت لال لہنگے میں جب کہ ولیمے پر سلور اور لائٹ گرے رنگ کی خوبصورت لانگ میکسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
بارات کے روز اقصیٰ آفریدی کے لال عروسی لہنگے پر گولڈن اور سلور سے مزین خوبصورت کام نے چار چاند لگادیے۔
اقصیٰ کے نکاح کے جوڑے کی قیمت کیا ہے؟
لیکن کیا آپ جانتے ہیں اقصیٰ آفریدی کی رخصتی کا جوڑا جتنا خوبصورت تھا اتنا ہی قیمتی بھی تھا ؟ جی ہاں! نکاح کے موقع پر اقصیٰ آفریدی نے ’ریپبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔
برانڈ کے مطابق اقصیٰ آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت ساڑھے 7 لاکھ ہے۔
اقصٰی کے ولیمے کے جوڑے کی قیمت کیا ہے؟
دوسری جانب اقصیٰ نے ولیمے کیلئے سلور اور گرے رنگ کی خوبصورت لانگ میکسی کا انتخاب کیا تھا۔
ولیمے کا جواڑا بھی ’ریپبلک ویمنز ویئر بائی ثناء سکندر خان‘ کا تیار کردہ تھا ، برانڈ کے مطابق اس جوڑے کی قیمت ساڑھے 8 لاکھ روپے ہے یعنی اقصیٰ کے عروسی لباس سے بھی مہنگی ہے۔
برانڈ کے مطابق ان کے تیار کردہ عروسی ملبوسات کی قیمت ساڑھے چار لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ تک ہے۔
مزید برآں اقصیٰ آفریدی اپنی زندگی کے نئے سفر کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد سے تیار ہوئیں جن کی جانب سے بھی اقصیٰ کی بارات اور ولیمے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
اقصیٰ آفریدی کے ولیمے سے کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اقصیٰ کو شوہر نصیر کے ہمراہ انٹری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا جب کہ دوسری بیٹی انشا اور شاہین آفریدی کا بھی نکاح ہوچکا ہے اور ان کی رخصتی کی تقریب رواں برس ہوگی۔
اس سے قبل اقصیٰ کی چھوٹی بہن انشا آفریدی بھی اپنے نکاح کیلئے اسی برانڈ کا سوٹ زیب تن کرچکی ہیں جس کی قیمت برانڈ نے 8 لاکھ روپے بتائی ہے۔