02 جنوری ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، ایک ماہ کے دوران آٹے کی فی کلو قیمت میں ساڑھے 3 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ آٹا 2روز قبل تک 36روپے کلو فروخت کیا جارہا تھااور اب فی کلو آٹے کی قیمت 37روپے پچاس پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 30 روپے اضافے کے بعد 750 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ماہ کے دوران فی کلو آٹے کی قیمت میں ساڑھے 3روپے اور ۰۲ کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 70روپے تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا تھا۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے، اضافے کی وجہ گندم کی ترسیل میں کمی بتائی جارہی ہے۔