کاروبار
02 جنوری ، 2013

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

کراچی …کراچی کی کشیدہ صورتحال نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ آج ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں تقریباً 400 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ گذشتہ دنوں کے مثبت رجحان کے بعد آج ٹریڈنگ سیشن کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 400 پوائنٹس کی کمی کے بعد پر 16 ہزار 400 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں شدید مندی کی وجہ شہر کی کشیدہ صورتحال ، سیاسی سطح پر تناوٴ اور دسمبر میں مہنگائی میں تیزرفتار اضافہ ہے۔

مزید خبریں :