صحت و سائنس
02 جنوری ، 2013

اسلام آباد کے نواحی علاقے پھل گراں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی

 اسلام آباد کے نواحی علاقے پھل گراں میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی

اسلام آباد…وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے پھل گراں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے،شہر اورگردونواح میں 11بچے متاثرہیں ، 7 میں خسرہ کی بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے۔ جبکہ راول پنڈی کی ایک بچی انتقال کرگئی۔ خسرہ کے مرض میں مبتلا راول پنڈی کی دو سالہ عظمی پمزمیں زیرعلاج تھی جوگزشتہ رات انتقال کرگئی۔اسلام آباد کے سیکٹرجی سیون میں بھی ایک بچے میں خسرہ کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نواحی علاقے پھل گراں میں 6 بچوں ، چراہ میں 2 اور راول پنڈی کے ایک بچے میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت سے اسلام آبادلایاجانیوالایک بچہ بھی پمزمیں زیرعلاج ہے، اس کے علاوہ تین مزیدبچے بھی پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے چلڈرن اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے ڈائریکٹرصحت ڈاکٹر حسن عروج نے خسرہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ نواحی علاقوں کاسروے شروع کردیاگیاہے۔ ان کاکہناہے کہ اس سے پہلے یہ بیماری وبائی شکل اختیارکرے، اس کے خاتمے کی مہم شروع کردینی چاہے۔

مزید خبریں :