Time 15 جولائی ، 2023
کھیل

انس علی شاہ نے جہانگیر خان پی ایس اے سیٹلائٹ سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان آرمی کے انس علی شاہ نے پاکستان ائیر فورس کے عبداللہ نواز کو دلچسپ اور سنسی خیز مقابلے میں شکست دی
پاکستان آرمی کے انس علی شاہ نے پاکستان ائیر فورس کے عبداللہ نواز کو دلچسپ اور سنسی خیز مقابلے میں شکست دی

پاکستان آرمی کے انس علی شاہ نے پاکستان ائیر فورس کے عبداللہ نواز کو ایک دلچسپ اور سنسی خیز  مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 سیٹ سے شکست دیکر جہانگیرخان پی ایس اے سیٹلائٹ اسکواش سیریز کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستان نیوی روشن خان جہانگیرخان اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سینیئر کے فائنل کے پہلے سیٹ میں عبداللہ نواز نے انس علی شاہ کیخلاف 11-6 سے کامیابی حاصل کی دوسرے سیٹ میں انس نے 12-10 اور تیسرے سیٹ میں 11-6 فتح حاصل کی۔

فائنل کے چوتھے سیٹ میں عبداللہ نواز نے کم بیک کرتے ہوئے اپنے حریف کو 11-8 سے شکست دی۔ پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں انس شاہ نے عبداللہ کیخلاف 11-7 سے کامیابی حاصل کرکے فتح کا تاج اپنے سرسجا لیا۔

ایونٹ میں کھیلے گئے انڈر 13 بوائز کے فائنل میں سید یوزا نے سیف سعد کو  ایک  کے مقابلے میں 3 سیٹ  (11-6) (11-3) (2-11 اور (11-5) سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 19 گرلز کے فائنل میں سمیرا شاہد نے سوہا علی کو صفر کے مقابلے میں 3 سیٹ  (11-3) (11-8) اور (11-9) سے ہرا کرٹائٹل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کو اسکواش لیجنڈ جہانگیرخان کے پہلے کوچ استاد عمر دراز  مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منسوب کیا گیا تھا۔

تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان نیوی روشن خان جہانگیرخان اسکواش کمپلیکس کے منیجر  محمد عمر نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیز، میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

مزید خبریں :