صحت و سائنس
02 جنوری ، 2013

عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا،ہڑتال پر مجبور کیا گیا،ینگ ڈاکٹرز

عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا،ہڑتال پر مجبور کیا گیا،ینگ ڈاکٹرز

لاہور…ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے رات آٹھ بجے سے پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہیسیکرٹری اطلاعات ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ناصر عباس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں حکومت کی ایماء پر ڈاکٹروں پر تشدد کیا گیا،جب تک سیکرٹری صحت عارف ندیم پر اقدام قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوتا، اس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی۔ گوجرانوالہ میں زخمی ڈاکٹروں کو فوری میڈیا کے سامنے لایا جائے تاکہ اصل حقائق کا سب کو پتا ہو۔ میڈیا اور ڈاکٹرز کو لڑانے میں بھی حکومتی سازش ہے کا ر فرما ہے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہورہا،اور ہمیں مجبور کیا گیا ہے کہ ہم ہڑتال کریں۔

مزید خبریں :