17 جولائی ، 2023
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارت کے دورہ آئرلینڈ کے لیے کوچنگ اسٹاف کو آرام دینے کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی بورڈ کے مطابق دورہ آئرلینڈ کے لیے راہول ڈریوڈ اور دیگر اسپورٹ اسٹاف کو آرام دیا جائے گا، فیصلے کا مقصد ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے۔
دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔
بھارت نے ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہے،پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے ایک اننگز اور 141 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ اور دیگر اسپورٹ اسٹاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد وطن واپس آجائے گا، دورہ آئر لینڈ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا اسٹاف ذمہ داریاں نبھائے گا۔
خیال رہے کہ بھارت کو آئر لینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے، تاہم وی وی ایس لکشمن اسپورٹ اسٹاف کے ہیڈ ہوں گے۔