Time 19 جولائی ، 2023
کھیل

ایشیا کپ کا آفیشل شیڈول جیونیوز کو موصول، پاک بھارت ٹاکرا کب اور کہاں ہوگا؟

ملتان، لاہور میں چار میچ ہوں گے، سری لنکا کے شہرکینڈی اور دمبولا میں آٹھ میچ ہوں گے: ذرائع__فوٹو: فائل
ملتان، لاہور میں چار میچ ہوں گے، سری لنکا کے شہرکینڈی اور دمبولا میں آٹھ میچ ہوں گے: ذرائع__فوٹو: فائل

کراچی: ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا آفیشل شیڈول جیونیوز کو موصول ہوگیا، شیڈول کا باضابطہ اعلان چیئرمین ذکا اشرف آج سات بج کر  پندرہ منٹ پر پریس کانفرنس میں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان، لاہور میں چار میچ ہوں گے، سری لنکا کے شہرکینڈی اور دمبولا میں آٹھ میچ ہوں گے، ایونٹ کا فائنل 17ستمبر کو پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں ہوگا۔

پاکستانی ٹیم اپنا سپر فور میچ کھیلنے دوبارہ لاہور آئے گی، لاہور میں سپر فور مرحلے کا بھی ایک میچ پاکستان کا ہوگا۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 30اگست کو پاکستان اور نیپال کے میچ ملتان سے ہوگا، اگلے دن پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ سے ملتان سےکو لمبو روانہ ہوں گی،31اگست کو سری لنکا بنگلا دیش کا میچ کینڈی میں ہوگا۔

یکم ستمبر کو آرام کا دن ہے، یکم ستمبر کو سری لنکا بنگلا دیش کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ پر لاہور پہنچیں گی۔

دو ستمبر کو پاکستان بھارت میچ کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

تین ستمبر کو لاہور میں افغانستان اور بنگلا دیش کا میچ ہوگا۔

چار ستمبر کو کینڈی میں بھارت نیپال کا میچ شیڈول ہے، پانچ ستمبر کو سری لنکا افغانستان میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

نو اور دس ستمبر کو کینڈی میں سپر فور مرحلے کے دو میچ ہوں گےدمبولا سپر فور مرحلے کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا۔

ایشیا کپ کے تمام میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوں گے۔

سپر فور مرحلے کے لیے پاکستان آنے والی ٹیمیں کمرشل فلائٹ میں سفر کریں گے۔

سات ستمبر کو پاکستان افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ پر کولمبو کے لیے سفر کریں گے۔

مزید خبریں :