نیوزی لینڈ، آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں کل سے 9ویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 20 جولائی کو آکلینڈ اسٹیڈیم میں ہوگی— فوٹو: فیفا
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 20 جولائی کو آکلینڈ اسٹیڈیم میں ہوگی— فوٹو: فیفا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی مشترکہ میزبانی میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 20 جولائی کو نیوزی لینڈ کے آکلینڈ فٹ بال اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں ٹورنامنٹ شروع کئے جانے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔

9 ویں فیفا ویمن ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے بعد میزبان نیوزی لینڈ اور ناروے کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ اسی روز آسٹریلیاکی ٹیم بھی سڈنی کے اسٹیڈیم میں اپنا افتتاحی میچ ری پبلک آف آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

افتتاحی تقریب کے بعد میزبان نیوزی لینڈ اور ناروے کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا— فوٹو: سوشل میڈیا
افتتاحی تقریب کے بعد میزبان نیوزی لینڈ اور ناروے کے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا— فوٹو: سوشل میڈیا

گزشتہ فیفا کانگریس میں فیفا کے صدر گیانی انتونیو کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 2023 میں خواتین کے ورلڈ کپ کی انعامی رقم بڑھا کر 110 ملین ڈالرز کردی گئی ہے۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن  1991 میں کھیلا گیا تھا، ایونٹ کی تاریخ میں امریکا 4 مرتبہ، جرمنی 2، ناروے اور جاپان 1-1 مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن 1991 میں کھیلا گیا تھا— فوٹو: فائل
فیفا ویمن ورلڈ کپ کا پہلا ایڈیشن 1991 میں کھیلا گیا تھا— فوٹو: فائل

ٹورنامنٹ کے 9 ویں ایڈیشن میں امریکی ٹیم دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کر رہی ہے۔

لگاتار گزشتہ 2 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی ٹیم فیفا ویمن ورلڈ کپ جیتنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے جبکہ موجودہ یورپی چیمپئن انگلینڈ اور جرمنی کو بھی ٹورنامنٹ کیلئے مضبوط ٹیمیں قرار دیا جا رہا ہے۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ 2023 کیلئے دفاعی چیمپئن امریکا، یورپی چیمپئن انگلینڈ اور جرمنی کو بھی مضبوط ٹیمیں قرار دیا جا رہا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
فیفا ویمن ورلڈ کپ 2023 کیلئے دفاعی چیمپئن امریکا، یورپی چیمپئن انگلینڈ اور جرمنی کو بھی مضبوط ٹیمیں قرار دیا جا رہا ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں منعقدہ ورلڈ کپ میں توقع کی جا رہی ہے کہ شائقین کی شرکت کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، افتتاحی میچ میں 37 ہزار شائقین کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔

فیفا کی چیف ویمنز فٹ بال آفیسر سرائے بریمن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی رات ایک شاندار ٹورنامنٹ کے آغاز کی رات ہوگی جس دوران  ویمنز ورلڈ کپ میں خواتین کے فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے ایک لاکھ سے زائد شائقین موجود ہوں گے۔

افتتاحی میچ سے چند روز قبل ہی ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت بیان کردہ اعداد و شمار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک تقریباً 1.4 ملین ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔

افتتاحی میچ سے چند روز قبل ہی ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت بیان کردہ اعداد و شمار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک تقریباً 1.4 ملین ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں — فوٹو: فائل
افتتاحی میچ سے چند روز قبل ہی ٹورنامنٹ کے ٹکٹوں کی فروخت بیان کردہ اعداد و شمار سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک تقریباً 1.4 ملین ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں — فوٹو: فائل

 182 ممالک میں رہنے والے شائقین نے ٹورنامنٹ کے ٹکٹ خریدے ہیں جبکہ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے سرفہرست 10 ممالک میں میزبان ملکوں کے علاوہ  امریکہ، انگلینڈ، قطر، چین، جرمنی، جمہوریہ آئرلینڈ، کینیڈا اور نائجیریا شامل ہیں۔

حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں شائقین خواتین کے فٹ بال کی افتتاحی تقریب کے جشن میں حصہ لینے کیلئے شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :