Time 21 جولائی ، 2023
کھیل

کرونا رتنے نے سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کی درخواست دیدی

دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سیلکشن کمیٹی کو دوبارہ درخواست دے دی ہے۔ فوٹو فائل
دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سیلکشن کمیٹی کو دوبارہ درخواست دے دی ہے۔ فوٹو فائل

سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دیموتھ کرونا رتنے نے کپتانی چھوڑنے کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سیلکشن کمیٹی کو دوبارہ درخواست دے دی ہے۔

دیموتھ کرونا رتنے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ میں کرکٹ ٹیم کی مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتا، میں نے پہلے بھی کپتانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی مگر بورڈ نے کپتانی جاری رکھنے کا کہا۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان نے پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد کپتانی سے دستبرداری کی درخواست بورڈ کو دے دی ہے اور کہا ہے کہ میں اپنا مکمل فوکس اپنی بیٹنگ پر کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ گال میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دیموتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو جب تک ہو سکا سپورٹ کروں گا، ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو کپتان کے عہدے کے لیے موزوں ہیں مگر کپتان بنانے کا فیصلہ میرا نہیں سلیکشن کمیٹی کا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اگلی سیریز فروری میں ہے اس لیے نئے کپتان کے بارے میں سوچنےکا ابھی بڑا وقت ہے، کرونا رتنے نے اس سے پہلے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کپتانی چھوڑنے کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ دیموتھ کرونا رتنے نے 29 ٹیسٹ میچز میں سری لنکن ٹیم کی کپتانی کی ہے۔


مزید خبریں :