صحت و سائنس
03 جنوری ، 2013

پشاور: 3 روزہ انسداد پولیو مہم 5 جنوری سے شروع ہوگی

پشاور: 3 روزہ انسداد پولیو مہم 5 جنوری سے شروع ہوگی

پشاور … پشاور میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم 5 جنوری سے شروع کی جا رہی ہے ،مہم کے دوران رضاکاروں کو سیکیورٹی بھی فراہم کی جا ئے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور جاوید مروت نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پشاور میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم 5 جنوری سے شروع کی جا رہی ہے جس میں 8 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔ مہم کیلئے 1800 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو گھر گھر جا کر بچوں کوپو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئیں گی۔ جاوید مروت کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران رضاکاروں کو سیکیورٹی بھی فراہم کی جا ئے گی تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار حالات سے نمٹا جا سکے۔

مزید خبریں :