Time 23 جولائی ، 2023
پاکستان

پشاور اور باڑہ میں ہونیوالے خودکش حملوں میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں: ذرائع

تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحفیقات جاری ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل
تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحفیقات جاری ہیں: ذرائع۔ فوٹو فائل 

قبائلی ضلع خیبر باڑہ کی تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے دو خودکش حملہ آوروں اور حیات آباد میں ایف سی کے گاڑی پر ہونے والے خودکش حملہ اور کی فنگر پرنٹ کا نتیجہ آگیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق حیات آباد خودکش اور تحصیل کمپاؤنڈ باڑہ میں ہونے والے تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ثابت نہیں ہوا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے تینوں خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے تھے تاہم نادرا ریکارڈ میں تینوں خودکش حملہ آوروں کا ڈیٹا نہیں ملا۔ 

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تحفیقات جاری ہیں، تفتیشی ٹیم کے مطابق تینوں دھماکوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔

ذرائع تفتیشی ٹیم کے مطابق حیات آباد میں ہونے والے خودکش حملہ آور معذور بیمار بھی تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 7 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ خیبر کی باڑہ تحصیل کمپاؤنڈ میں ہونے والے خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور دو حملہ آور ہلاک ہوئے تھے۔

مزید خبریں :