03 جنوری ، 2013
لاہور…سوئی ناردرن گیس کمپنی نے لاہورریجن میں کل پانچویں روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت 11 سو ملین کیوبک فٹ سے بڑھ گئی ہے اس لئے سی این جی کو گیس دینا مشکل ہے، گھریلو صارفین اولین ترجیح ہیں، پہلے انہیں گیس ملے گی چاہے سی این جی اسٹیشنز مکمل بند ہی بند کیوں نہ کرنے پڑیں۔لاہورریجن میں گیارہ دنوں کے دوران صارفین کو صرف ایک روز کم پریشر کیساتھ سی این جی مل سکی ہے ۔