کاروبار
03 جنوری ، 2013

گیس بحران کا ذمہ دار اوگرا ہے، مشیر پٹرولیم

گیس بحران کا ذمہ دار اوگرا ہے، مشیر پٹرولیم

اسلام آباد…وزیراعظم کیمشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ گیس بحران کا ذمہ دار اوگرا ہے ، گیس تھی نہیں اور اوگرا پیسے لیکر سی این جی اسٹیشنز کے لائسنس جاری کرتا ، ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ اوگرا گیس چوروں کے خلاف کارروائی بھی نہیں کرتا ،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ملک میں گیس تھی نہیں اوگرا بغیر سوچے سمجھے سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس دیتا رہا اور اب بھی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او گرا کو چوری میں ملوث 300سے زیادہ سی این جی اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے کہا اور ابھی تک اوگرا نے کسی کے خلاف کوئی کارروائی کی نہ ہی لائسنس منسوخ کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوگرا کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے آج حالات یہاں تک پہنچے ہیں ،

مزید خبریں :