پاکستان
23 فروری ، 2012

ن لیگ اور ہم خیال گروپ میں انتخابی اتحاد کے لئے مذاکرات

ن لیگ اور ہم خیال گروپ میں انتخابی اتحاد کے لئے مذاکرات

اسلام آباد… آئندہ عام انتخابات میں اتحاد کیلئے مسلم لیگ نون اور ہم خیال گروپ کے درمیان مذاکرات میں معاہدے کے مسودے پر غور ہوا، ہم خیال گروپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ گیارہ فیصد کے فارمولے پر انتخابی اتحاد ہوجائے گا۔ مسلم لیگ نون اور ہم خیال کے قائدین میں مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے ، اس میں ہم خیال گروپ کی طرف سے پیش کئے گئے انتخابی اتحاد کی تجاویز اور مسودے پر غور کیا گیا، مذاکرات میں چودھری نثار، اسحاق ڈار، سلیم سیف اللہ، کشمالہ طارق اور ہمایوں اختر شریک ہوئے ، بعد میں میڈیا سے گفت گو میں ہمایوں اخترخان نے کہاکہ امید ہے کہ 6 مارچ تک مسلم لیگ ن سے انتخابی اتحاد ہوجائے گا، اس کیلئے آئندہ اجلاس 3 مارچ کو ہوگا جس میں معاہدہ کو حتمی شکل دی جائے گی، انہوں نے بتایاکہ مسلم لیگ ن نے ہم خیال کو 11 فیصد نشستیں دینے کی تجویز پر رکاوٹ سامنے نہیں آئی ہے جبکہ ہم خیال والوں نے سینیٹ میں نشست نہ دلوانے پر مسلم لیگ ن سے شکوہ بھی کیا ہے ۔

مزید خبریں :