پاکستان
23 فروری ، 2012

مائیک مولن ، جیمز جونز کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لیا جائے، شیخ رشید

مائیک مولن ، جیمز جونز کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لیا جائے، شیخ رشید

کراچی … عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ منصور اعجاز کے بیان کے بعد مائیک مولن اور جیمز جونز کا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لیا جائے، شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر پرویز مشرف اور شہید بے نظیر بھٹو کے درمیان طے پانے والے 10 نکات میڈیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میمو گیٹ کمیشن کو منصور اعجاز کے بیان کے بعد مائیک مولن اور جیمز جونز کا بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی کا قتل زیادتی تھا، سپریم کورٹ تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کرے، بلوچستان کو کوئی خطرہ نہیں، وہاں صرف بلوچ نہیں بلکہ پشتو ن اور ہزارے وال بھی رہتے ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن شہید بے نظیر بھٹو کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے 10 نکات بھی میڈیا کو فراہم کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والا بجٹ الیکشن بجٹ ہوگا، اگلی حکومت اس پر عمل نہیں کرسکے گی، عام انتخابات اسی سال ہوں گے اور عوامی مسلم لیگ 15 سے 20 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

مزید خبریں :