Time 01 اگست ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی نے بزدار اور خسرو بختیار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا اورپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی: اعلامیہ پی ٹی آئی— فوٹو:فائل
پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا اورپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی: اعلامیہ پی ٹی آئی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔

اعلامیے کے مطابق پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا اورپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک، سید محمد ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی پی ٹی آئی سے فارغ کردیا گیا۔

میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان  کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مخدوم افکار الحسن، راجہ محمد سلیم، اکرم کانو، محی الدین سولنگی  کو بھی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، محمد خان لغاری اور خسروبختیار سمیت نکالے گئے متعدد افراد نے 9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

مزید خبریں :