معین خان کے بھائی کو پی سی بی میں اہم ذمے داری ملنے کا امکان

 
یکم ستمبر سے ڈومیسٹک سیزن شروع ہورہا ہے اسلئے کمیٹی ڈومیسٹک ڈھانچے کو حتمی شکل دے رہی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا/فوٹوفائل
یکم ستمبر سے ڈومیسٹک سیزن شروع ہورہا ہے اسلئے کمیٹی ڈومیسٹک ڈھانچے کو حتمی شکل دے رہی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا/فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی میں کون کون شامل ہیں اور اس کمیٹی کی ذمے داریاں کیا کیا ہیں، اس بارے میں باضابطہ اعلان نہیں ہوسکا ہے اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔ 

تاہم آج لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں مصباح الحق کے ساتھ محمد حفیظ اور انضمام الحق شریک ہوں گے۔

یکم ستمبر سے ڈومیسٹک سیزن شروع ہورہا ہے اسلئے کمیٹی ڈومیسٹک ڈھانچے کو حتمی شکل دے رہی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

 ندیم خان کو ڈومیسٹک کرکٹ معاملات پر عبور ہے اسلئے امکان ہے کہ وہی ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات سنبھالیں گے: ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو بہت سارے معاملات پر چیئرمین کی حمایت حاصل ہے،  بدھ کو میٹنگ میں جنرل منیجر جنید ضیا ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں اپنا پلان بتائیں گےسابق ڈائریکٹر ندیم خان کو بھی اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان کو ڈومیسٹک کرکٹ معاملات پر عبور ہے اسلئے  امکان ہے کہ وہی ڈومیسٹک کرکٹ کے معاملات سنبھالیں گے۔

پی سی بی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مصباح الحق با اختیار انداز میں کام کررہے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے واضح کیا ہے کہ میں کرکٹ کمیٹی کا حصہ نہیں ،نہ ہی کام کرنے کی پیشکش قبول کی ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ ماضی میں اس کمیٹی پر تنقید کرتا رہا ہوں اسلئے کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ 

منگل کو جنگ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں مصباح الحق کے کہنے پر اجلاس میں شریک ہوا تھا اور آئندہ بھی بلائیں گے تو جاؤں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی سمیت کئی معاملات پر بات ہوئی جس میں سرفہرست ایشو نیا فرسٹ کلاس سیزن تھا۔ راشد لطیف نے ڈپارٹمنٹس اور ریجن کے حوالے سے کئی تجاویز دیں۔

مزید خبریں :