23 فروری ، 2012
پشاور … پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر اجتماعی زیادتی کا شکار ہونیو الی عظمیٰ ایوب کے مقدمے میں ملوث چھ ملزمان کے ڈی این ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے۔ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عظمیٰ ایوب کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار چھ ملزمان کو خیبر میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ جہاں ان کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے۔ ملزمان میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر حکیم خان ، حوالدار نصیب اللہ ، قمر علی ، عالم استاد ، کریم خان اور ایس ایچ او پیر محسن شاہ شامل ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عتیق اللہ وزیر کے مطابق خون کے نمونے ڈی این اے میچنگ کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی بھیج دئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عظمیٰ ایوب اور اس کی نوزائیدہ بچی کو ڈی این اے میچنگ کے لئے راولپنڈی لے جایا جائے گا۔