دنیا
04 جنوری ، 2013

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے اسامہ پر فلم سے متعلق تفصیلات مانگ لیں

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے اسامہ پر فلم سے متعلق تفصیلات مانگ لیں

واشنگٹن … امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے آپریشن پر مبنی ہالی وڈ فلم زیرو ڈارک تھرٹی بنانے والوں کے درمیان رابطوں کے بارے میں تفصیلات بتائی جائیں۔ امریکی سینیٹرز نے سی آئی اے کے قائم مقام ڈائریکٹر مائیکل موریل کو خط لکھ کر خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سی آئی اے نے فلمسازوں کو غلط معلومات فراہم کی ہوں، جس کے بعد فلم زیرو ڈارک تھرٹی میں اسامہ بن لادن کی روپوشی سے ہلاکت تک کی کہانی ڈرامائی انداز میں پیش کی گئی ہے۔ فلم کو چار گولڈن گلوب ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ فلم کی امریکا میں ریلیز کو انتخابات کی وجہ سے موٴخر کر دیا گیا تھا اور اب یہ 11 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :