23 فروری ، 2012
اسلام آباد … ہنگامی حالات کامقابلہ کرنے کیلئے عالمی ادارہ خوراک پاکستان کو ڈیڑھ ارب روپے کی خوراک اور ادویات فراہم کریگا۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ خوراک اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے،جس کے تحت عالمی ادارہ خوراک ملک کے مختلف شہروں میں 9 منصوبے شروع کرے گا جن کے تحت قدرتی آفت کے پیش نظر خوارک، ادویات اور دیگر اشیائے ضرورت کا 30 ہزار ٹن بنیادی سامان ذخیرہ کرے گا۔ یہ منصوبہ گلگت ، پشاور، لاہور، کوئٹہ، مظفر گڑھ، حیدر آباد، سکھر اور اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔