پاکستان
23 فروری ، 2012

بلوچستان میں نہ کوئی کردار ہے اور نہ ایسا کرنا مناسب ہوگا، برطانیہ

بلوچستان میں نہ کوئی کردار ہے اور نہ ایسا کرنا مناسب ہوگا، برطانیہ

اسلام آباد … برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں نہ تو اس کا کوئی کردار ہے اور نہ کوئی کردار ادا کرنا مناسب ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے دورہ برطانیہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور پر وسیع تر بات چیت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کا رواں سال مئی میں دورہ برطانیہ متوقع ہے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ بھی اگلے چند ماہ کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ طالبان رہنما ملاعمر اگر افغان آئین کا احترام کریں تو ان کا مستقبل کی سیاست میں کردار ہوسکتا ہے تاہم وہ کہاں ہے اس کے بارے میں پاکستان، افغانستان اور نہ ہی ان کے ملک کے پاس معلومات ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کے امریکا مخالف جلسوں کے بارے میں سوال پر برطانوی ہائی کمشنر نے اسے پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔

مزید خبریں :