23 فروری ، 2012
اسلام آباد … عام انتخابات میں اتحاد کیلئے مسلم لیگ ن اور ہم خیال گروپ کے درمیان مذاکرات میں معاہدے کے مسودے پر غور کیا گیا ہے۔ہم خیال گروپ نے توقع ظاہرکی ہے کہ 11فیصد کے فارمولے پر انتخابی اتحاد ہوجائے گا۔ مسلم لیگ نون اور ہم خیال کے قائدین کے درمیان مذاکرات اسلام آبادمیں ہوئے، جن میں چوہدری نثار، اسحاق ڈار، سلیم سیف اللہ، کشمالہ طارق اور ہمایوں اختر شریک ہوئے۔ بعدمیں ہمایوں اخترخان نے میڈیا کو بتایا کہ امید ہے کہ 6 مارچ تک مسلم لیگ ن سے انتخابی اتحاد ہوجائے گا۔ اس کیلئے آئندہ اجلاس 3 مارچ کو ہوگا جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ہم خیال کو 11 فیصد نشستیں دینے کی تجویز پر رکاوٹ سامنے نہیں آئی۔