05 جنوری ، 2013
پشاور....خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کے زیرانتظام ایمرجنسی پولیو کنٹرول روم قائم کردیاہے۔کنٹرول روم میں تمام اضلاع سے پولیو مہمات کے اعدادوشمار اکٹھے کئے جائیں گے۔ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کے زیرانتظام ایمرجنسی پولیو کنٹرول روم قائم کردیاجس کے لیے پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ریلیف محمد زبیر کو پولیو کنٹرول روم کا انچارج مقرر کردیا گیا۔ کنٹرول روم میں تمام اضلاع سے پولیو مہمات کے اعدادوشمار اکٹھے کئے جائیں گے۔جبکہ انسداد پولیو مہمات کو مو¿ثر بنانے کے لئے کنٹرول روم سفارشات بھی مرتب کرے گااس کے علاوہ پولیو کنٹرول روم وفاقی حکومت کے پولیو کنٹرول سیل سے بھی رابطے میں رہے گا۔