05 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کرکے 2 ماہ کے مغوی بچے کو گلشن اقبال کے نجی اسپتال سے بازیاب کرالیا۔ 3 خواتین سمیت 6 افراد حراست میں لے لیے گئے2 جنوری کی سہ پہرکولیاقت آبادکے علاقے سندھی ہوٹل کے قریب واقع گھرسے دو ماہ کے معصوم بچے سمیر فاروق کواس کے لالچی رشتے داروں نے اغواء کر لیا اوروالدین سے 50 لا کھ روپے تاوان طلب کیا۔ سمیر کے گھروالوں نے سی پی ایل سی کو بچے کے اغواء کی خبر دی تو پولیس چوکنی ہوگئی اور تین دن کی کوشش کے بعد اغواء کاروں کوموبائل فون سے ٹریک کرکے خواتین سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بچے کو گلشن اقبال میں واقع ایک نجی اسپتال میں رکھا ہے۔ نشاندہی پر پولیس نے بچے کو بازیاب کرا لیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔