پاکستان
05 جنوری ، 2013

فیصل آباد:مزاحمت پر ڈاکووٴں کی فائرنگ ، ایک شخص ہلاک، دوسرازخمی

فیصل آباد:مزاحمت پر ڈاکووٴں کی فائرنگ ، ایک شخص ہلاک، دوسرازخمی

فیصل آباد…فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ستیانہ روڑ پر مکوانہ کے قریب مسلح ڈاکووں نے ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کر دی جس سے گاڑی میں سوار ایک شخص اسلم ہلاک جبکہ اُس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُسے طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

مزید خبریں :