05 جنوری ، 2013
واشنگٹن…امریکاکے شہر والٹ ہیم میں ایک ہرن کی شامت آئی تو منجمد جھیل پرجا پھنسا جسے فائر فائٹرز نے طویل جدوجہد کے بعد بچالیا۔ایک بھولا بھٹکا ہرن شہرکی منجمدجھیل کی طرف آنکلا اوراس میں پھنس کررہ گیا۔سرد ترین موسم اور برف پر پھسلن کی وجہ سے ہرن کو کنارے پر پہنچنے میں سخت دشواری کا سامنا تھا۔کنارے پر کھڑے لوگوں نے ہرن کو بچانے کے لیے امدادی ٹیموں کو اطلاع دی۔ریسکیو ٹیمیں ضروری سازو سامان سے لیس ہوکرفوری طور پر ہرن کو بچانے کے لیے پہنچ گئیں اورہرن کو کنارے پر لانے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں۔طویل جدوجہد کے بعد بالآخر ہرن کوبچالیا گیا۔