کوئٹہ: موتی رام روڈ پر دھماکا، 2 افراد زخمی ہوگئے

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق دھماکے کےبعد دوکان میں آگ بھی لگ گئی، دوکان میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی۔ دھماکےکے مقام پر ہار ، پھول، جھنڈے اور  بیجز کی دکانیں ہیں۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکےکے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :