12 اگست ، 2023
لاہور کے تاریخی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان رینجرزکے چاق وچوبند دستے نے پرچم اتارنے کی پریڈ میں حصہ لیا۔ تقریب دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچی۔
تقریب کے دوران واہگہ بارڈر کی فضا پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکار کی رائفل گرگئی۔
بی ایس ایف اہلکار نے زمین سے رائفل اٹھا کر ساتھی اہلکار کو پکڑائی۔