صحت و سائنس
05 جنوری ، 2013

خیبرپختونخوا: 2012ء میں تھلی سیمیا کے 25ہزار مریض رجسٹرڈ

خیبرپختونخوا: 2012ء میں تھلی سیمیا کے 25ہزار مریض رجسٹرڈ

پشاور … صوبہ خیبر پختونخوا میں سال 2012ء کے دوران تھیلیسیمیا کے 25 ہزار مریض رجسٹرڈ کئے گئے ، گزشتہ سال تھیلی سیمیا کے مریضوں کی تعداد 20ہزار تھی۔ تھیلیسیمیا کے جراثیم خون کے ان خلیوں کو متاثر کرتے ہیں، جو جسم کے مختلف حصوں کو آکسیجن پہنچاتے ہیں۔ اسی لئے مریضوں کو ہر ماہ اضافی خون کی ضرورت پڑتی ہے اور ساری زندگی تک یہ علاج جاری رہتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دیہی علاقوں کے بچوں کا تھیلی سیمیا میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں سال 2102ء کے دوران تھیلی سیمیا کے 25 ہزار مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ 2011ء میں تھیلی سیمیا کے مریضوں کی تعداد 20 ہزار تھی۔

مزید خبریں :