05 جنوری ، 2013
کراچی…سندھ میں خسرے کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے سکھر اورگھوٹکی میں پاک فوج نے طبی کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔ جیکب آباد سمیت کئی علاقوں میں میڈیکل کیمپ اور ویکسی نیشن ٹیموں کاانتظارجاری ہے ۔عسکری ذرائع کے مطاق سندھ میں خسرے کے بڑھتے ہوئے مرض کے پیش نظر پاک فوج نے فوری طور پر سکھر کی تین تحصیلوں صالح پٹ، پنوں عاقل اور روہڑی کے دیہی علاقوں میں طبی کیمپ قائم کردیئے ہیں۔ کیمپوں میں بچوں کے علاج کے ساتھ انھیں ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ گھوٹکی ،میر پور ماتھیلو ،اوباڑو اور ڈہرکی میں بھی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جیکب آباد،کشمور،تنگوانی،ٹھل،خانپور میں خسرے سے مزید بچے متاثر ہورہے ہیں مگر وہاں کوئی طبی کیمپ نہیں لگائے گئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ویکسنیشن کی ٹیمیں بھی ان علاقوں میں نہیں پہنچی ہیں۔