Time 16 اگست ، 2023
کھیل

پی ایف ایف کو کمبوڈیا کیخلاف جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو کمبوڈیا کے خلاف میچ کیلئے اسلام آباد کا جناح اسٹیڈیم مل گیا۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی درخواست پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کمبوڈیا کے خلاف میچ کیلئے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد دینے کی حامی بھر لی ہے۔

پی ایس بی کی خواہش پر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی ٹیم 17 اگست کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد کا معائنہ کرے گی۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو 18 اگست تک ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کو وینیو کے حوالے سے رپورٹ کرنا ہے،پی ایف ایف کی جانب سے وینیو فائنل ہونے کے بعد اے ایف سی کے اراکین پاکستان آکر وینیو کا معائنہ کریں گے۔

پی ایس بی کی خواہش پر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی ٹیم 17 اگست کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد کا معائنہ کرے گی۔فوٹو: اسکرین گریب
پی ایس بی کی خواہش پر پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی ٹیم 17 اگست کو جناح اسٹیڈیم اسلام آباد کا معائنہ کرے گی۔فوٹو: اسکرین گریب

دوسری جانب پنجاب سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے اراکین کو پنجاب اسٹیڈیم دینے کی زبانی حامی تو بھری ہے تاہم تاحال پنجاب اسٹیڈیم کے حوالے سے لیٹر جاری نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کو وینیو فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو پاکستان، کمبوڈیا جا کر کوالیفائر میچ کھیلے گا جبکہ پاکستان کا کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر ہوم میچ 17 اکتوبر کو شیڈولڈ ہے۔

مزید خبریں :